سعودی عرب نے پاکستان کو حج معاہدوں سے روک دیا 138

سعودی عرب نے پاکستان کو حج معاہدوں سے روک دیا

سعودی حکومت نے پاکستانی حکومت کو رواں سال حج معاہدے کرنے سے روک دیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو اس حوالے سے مراسلہ موصول ہوگیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رواں برس کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے پیش نظر حج معاہدے نہ کیے جائیں۔

سعودی خط میں کہا گیا کہ سعودی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی آگاہ کریں گے.

ادھر وزارتِ مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع پر معاہدوں پر کام روک دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں