29

سعد رضوی کی نظر بندی ختم، لاہور ہائی کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیدیا

49 / 100

لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پنجاب حکومت کی کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کی نظر بندی کیلئے استدعا مسترد کر دی۔ ہائیکورٹ کے بنچ نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی نظربندی میں توسیع کے لئے حکومتی ریفرنس خارج کر دیا۔ لاہور ہاٸی کورٹ کے نظر ثانی بورڈ نے حافظ سعد رضوی کی کی نظربندی میں توسیع کی حکومتی استدعا بھی خارج کر دی۔حافظ سعد رضوی کے دو ساتھیوں عثمان اور وزیر علی کی نظربندی میں توسیع کا حکومتی ریفرنس بھی خارج کر دیا گیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ حکومت سعد رضوی کی نظر بندی کیلئے ٹھوس موقف پیش نہیں کر سکی۔ حافظ سعد رضوی کی 90 روزہ نظر بندی ختم ہونے سے قبل انہیں صوبائی رویو بورڈ کے سامنے ہیش کیا گیا تھا۔ نظر ثانی بورڈ جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں