زیر زمین 22

زیر زمین چلنے والی ٹرین میں سفر کرنے والوں کے بات چیت کرنے پر پابندی کی سفارش

65 / 100

زیر زمین چلنے والی ٹرین میں سفر کرنے والوں کے بات چیت کرنے پر پابندی کی سفارش
فرانس کی نیشنل اکیڈمی آف میڈیسن کے طبی ماہرین نے زیر زمین چلنے والی ٹرین میں سفر کرنے والے شہریوں کے بات چیت کرنے پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کردی۔

فرانس کی نیشنل اکیڈمی آف میڈیسن کی جانب سے جاری ہونے سفارشی بیان میں کہا گیا ہے زیر زمین چلنے والی عوامی ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کو بات چیت سے گریز کرنا چاہیے۔

سفارش میں کہا گیا ہے کہ عوامی ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کو چاہیے کہ وہ دوران سفر موبائل فون پر بھی گفتگو سے گریز کریں۔ ادارے کی جانب سے بات چیت پر پابندی کی سفارش والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام کورونا وائرس کی روک تھام میں اہم ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ گھروں سے باہر نکلنے والے شہریوں کے آپس میں بولنے یا موبائل فون پر گفتگو کرنے کی وجہ سے وائرس پھیل رہا ہے۔

نیشنل اکیڈمی آف میڈیسن نے سفارش کی کہ شہری زیر زمین ٹرینوں میں ماسک پہن کر سفر کریں اور جہاں سماجی فاصلہ نہ ہو وہاں جانے سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں