32

ریاست مدینہ کے ٹھیکیدارو،صادق و امین کا ٹائٹل لینے والو آپ کی ریاست میں انسانوں کو کتا بنایا جا رہا ہے

61 / 100

ریاست مدینہ کے ٹھیکیدارو،صادق و امین کا ٹائٹل لینے والو آپ کی ریاست میں انسانوں کو کتا بنایا جا رہا ہے
غریب بزرگ کے گھر میں نوجوان بیٹی ہونے کی سزا،60سالہ شخص کو کتا بنا کر زمین پر ناک رگڑوانے اور تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل

پشاورگزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ساٹھ ستر سالہ شخص جو کہ حلیہ سے ہی انتہائی غربت اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے والا انسان لگتا ہے اسے کچھ لوگ گلے میں کتے کا پٹا ڈال کر گھسیٹ رہے ہیں اور اسے زمین پر ناک رگڑنے کا کہتے ہیں جب وہ ایسانہیں کرتا تو اسے لتر مارے جاتے ہیں، مغلظات بکتے ہوئے اس بزرگ شخص کو تشددکا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
جب اس ویڈیو کی تصدیق کی گئی تو پتا چلا کہ علاقے کے وڈیرے نے ایک غریب شخص کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ خانی کی۔غیرت مند باپ نے پولیس اسٹیشن میں درخواست دی جس پر وڈیرے کی غیرت و حمیت جاگ گئی اور اپنے بیٹے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرانے پر بیٹی کے غیرت مند باپ کو اغوا کر کے ظلم و تشدد کی تاریخ رقم کر ڈالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں