20

دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کل ہو گا ،شاہنواز دھانی کا نام زیر غور

52 / 100

دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کل ہو گا ،شاہنواز دھانی کا نام زیر غور

لاہوردورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کل ہو گا جس میں محمد حفیظ کی واپسی اور شاہنواز دھانی کے نام بھی زیر غور ہیں ۔

تفصیل کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کھیلنی ہے جس کے لیے ٹیم میں فخر زمان اور شاداب خان ممکنہ طور پر شامل ہو نگے ۔محمد حفیظ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کا حصہ نہیں تھے لیکن دورہ جنوبی افریقہ کے لیے انہیں ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔اس کے علاوہ عابد علی اور محمد عمران کو بھی مزید موقع دینے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ ٹیم میں امام الحق اور شان مسعود کی شمولیت کا بھی امکان ہے ۔کہا جا رہا ہے کہ ٹیم میں خوشدل شاہ ،حسین طلعت اور افتخار احمد کا ایک ساتھ جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں