بڑی سزا مل گئی 47

دفتر سے چھٹی کیلئے اغواء کا ڈرامہ کرنا نوجوان کو مہنگا پڑگیا، بڑی سزا مل گئی

49 / 100

دفتر سے چھٹی کیلئے اغواء کا ڈرامہ کرنا نوجوان کو مہنگا پڑگیا، بڑی سزا مل گئی
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی پولیس نے آفس سے چھٹی کےلیے اپنے اغوا کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والے ریاست ایریزونا کے 19 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا، کمپنی نے چھٹی کیلئے بہانے تراشنے پر نوجوان کو ملازمت سے فارغ کردیا، برینڈن سولز نامی نوجوان ٹائر کمپنی میں کام کرتا تھا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مذکورہ نوجوان آئے روز چھٹی کرنے کے کوئی نہ کوئی بہانے تراشتا ہی رہتا تھا، لیکن اس مرتبہ چھٹی کےلیے جھوٹا بہانہ بنانا نوجوان کو مہنگا پڑگیا۔برینڈن نے اپنے ہاتھ باندھے اور منہ میں کپڑا ٹھوس کر سڑک کے ایک کنارے لیٹ گیا تاکہ دیکھنے والے اس دیکھ کر پولیس کو مطلع کریں۔
نوجوان کو اس حالت میں سڑک میں پڑا دیکھ کر شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی اور اس کے ہاتھ کھول کر اسے تھانے منتقل کیا گیا،پولیس کو تفتیش کے دوران شک گزرا تو تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جس سے معلوم ہوا کہ نوجوان جھوٹی کہانی سنا رہا ہے جس پر پولیس نے نوجوان کو جھوٹے جرم کی اطلاع دینے پر گرفتار کرلیا۔

بعدازاں نوجوان نے خود بھی اپنے اغوا کی جھوٹی کہانی گھڑنے کا اعتراف کیا، جسکے باعث کمپنی نے نوجوان کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں