Reforms for special person by Asad Qaiser 23

خصوصی افراد کے لیے سپیکر قومی اسمبلی نے بڑا قدم اٹھا لیا

5 / 100

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ خصوصی افراد کے لیے کمیٹی بنائی گئی ہے ہم چاہتے ہیں کہ خصوصی افراد کی ویلفئیر کے لیے کام کیا جاسکے۔
نجی چینل بول نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے خصوصی افراد کا پہلا تعارفی اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا جس میں خصوصی کمیٹی کے مقصد ،اہمیت اور دائرہ کار سے متعلق جائزہ لیا گیا جبکہ خصوصی افراد کے حقوق کے حوالے سے مسائل پر غور بھی کیا گیا۔چیئرمین کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان میں خصوصی افراد سے متعلق کوئی ڈیٹا یا تعداد موجود نہیں ہے جبکہ نادرا کا دیگر اداروں کیساتھ منسلک ہونا ضروری ہے تاکہ ڈیٹا سے متعلق معلومات حاصل ہو سکیں۔ممبر کمیٹی رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے کہا کہ سپیشل افراد کو ایوان میں لایا جائے تاکہ یہ اپنے حقوق کے لیے کام کر سکیں اور اپنے مسائل خود حل کریں۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خصوصی افراد کے متعلق کمیٹی بنائی گئی ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جاسکے جبکہ تمام سٹیک ہولڈرز کو بلایا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں یہ کمیٹی قانون سازی میں اپنا کردار ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں