219

حیرت ہے بائیڈن نے ابھی تک عمران سے رابطہ نہیں کیا؛ افغان انخلا، پاکستان کونظراندازکرناتباہی: امریکی سینیٹر

واشنگٹن ( نیٹ نیوز) امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا میں پاکستان کو نظر انداز کرنا بڑی تباہی ہے ، لنزے گراہم نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا حیرت ہے جوبائیڈن نے اب تک عمران خان سے رابطہ نہیں کیا، امریکی صدر کا پاک امریکہ تعلقات اور افغانستان پر رابطہ ضروری ہے ، بائیڈن انتظامیہ سمجھتی ہے افغانستان میں مسائل نظر انداز کیے جاسکتے ہیں، لنزے گراہم نے سوال کیا کہ کیسے توقع کرسکتے ہیں پاکستان سے ہم آہنگی کے بغیر انخلا موثر ثابت ہوگا، میر ے خیال میں بائیڈن انتظامیہ کا تمام فورسز کو افغانستان سے نکالنا اور پاکستان سے رابطہ میں نہ رہنا بڑی تباہی ہے اور یہ تباہی عراق میں کی گئی بڑی غلطی سے بھی بدتر ہے ۔ لنزے گراہم ری پبلکن پارٹی کے اہم رہنما اور سابق صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں