تفسیر قرآن مجید 17

صحیح بخاری: کتاب: وحی کے بیان میں تمہید کتاب

54 / 100

صحیح بخاری: کتاب: وحی کے بیان میں تمہید کتاب (باب: اس بارے میں کہ رسول اللہﷺ پر وحی کی ابتداء کیسے ہوئی) تمہید باب
مترجم:

ترجمۃ الباب:اور اللہ عزوجل کا یہ فرمان کہ ’’ہم نے بلاشبہ (اے محمدﷺ!) آپ کی طرف وحی کا نزول اسی طرح کیا ہے جس طرح حضرت نوحؑ اور ان کے بعد آنے والے تمام نبیوں کی طرف کیا تھا۔‘‘
1. حضرت علقمہ بن وقاص لیثی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب ؓ کو منبر پر یہ کہتے سنا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ فرما رہے تھے: ’’اعمال کا مدار نیتوں پر ہے اور ہر آدمی کو اس کی نیت ہی کے مطابق پھل ملے گا، پھر جس شخص نے دنیا کمانے یا کسی عورت سے شادی رچانے کے لیے وطن چھوڑا تو اس کی ہجرت اسی کام کے لیے ہے جس کے لیے اس نے ہجرت کی۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں