23

حکومت کا عید کے بعد بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا فیصلہ

8 / 100

حکومت نے پنجاب بھر کے بلدیاتی ادارے عید قربان کے بعد بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب بھر میں سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی اداروں کی بحالی کیلئے خصوصی بحالی کمیٹی کا اہم اجلاس 23 جولائی جمعہ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات، یونین کونسلوں کے سیکرٹریز، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کے ایکشن پلان کو حتمی شکل دی جائے گی اور اس بابت مکمل رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے گی جبکہ تحصیل کونسل راولپنڈی کی بحالی کیلئے بھی اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاسوں میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کا مکمل ٹائم فریم فائنل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں