جہیز سے انکار 18

’جہیز سے انکار کریں‘: ’مہنگے لہنگے ڈیزائن کرنے کا یہ مطلب تو نہیں کہ آپ کسی مسئلے کو اجاگر نہیں کر سکتے؟‘

63 / 100

’جہیز سے انکار کریں‘: ’مہنگے لہنگے ڈیزائن کرنے کا یہ مطلب تو نہیں کہ آپ کسی مسئلے کو اجاگر نہیں کر سکتے؟‘
پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک اسی دلہن کی تصویر وائرل ہے جس میں وہ انتہائی خوبصورت لال لباس میں ملبوس جہیزسے لدے ایک چھکڑے کو بمشکل گھسٹینے کی کوشش کر رہی ہے اور سجا سنورا دلہا بھی اسی چھکڑے پر سوار ہے۔ اس تصویر پر لکھا ہے ’جہیز سے انکار کریں۔‘

یہ تصویر معروف پاکستانی ڈیزائنر علی ذیشان کی نئی برائیڈل کلیکشن ’نمائش‘ کا حصہ ہے جس کا مقصد نوجوان نسل میں جہیز کی صدیوں پرانی روایت کے خلاف آگاہی فراہم کرنا ہے۔

اس قبل سنہ 2017 میں بھی وہ کم عمری کی شادیوں کے خلاف ’یو این ویمن کیمپین‘ کا حصہ بنے تھے اور ڈیزائنر کی سنہ 2018 کیمپین بھی معاشرے پر سوشل میڈیا کے ذریعے ڈالے جانے والے دباؤ سے متعلق تھی۔

حالیہ برائیڈل کلیکشن (نمائش ) کو گذشتہ ہفتے کے اختتام پر لاہور میں منعقدہ ’ہم برائیڈل کوٹیور ویک‘ کے دوران پیش کیا گیا۔ اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین (یو این ویمن) نے بھی اس کلیکشن کی حمایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں