جو بائیڈن 24

جو بائیڈن نے ایک اور پاکستانی نژاد امریکی کو اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا

63 / 100

جو بائیڈن نے ایک اور پاکستانی نژاد امریکی کو اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا
مریکا کے نو منتخب صدر نے پاکستانی نژاد سلمان احمد کو اپنی خارجہ پالیسی کی ٹیم میں شامل کرلیا اس سے قبل جو بائیڈن ایک اور پاکستانی کو اپنی ماحولیات کی ٹیم میں اہم عہدہ تفویض کرچکے ہیں۔
نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد امریکی شہری سلمان احمد کو امریکی وزارت خارجہ میں بطور ڈائریکٹر پالیسی پلاننگ کی ذمہ داری تفویض کردی ہے۔

سلمان احمد اس سے قبل سابق صدر اوباما کے دور میں نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اسٹریٹجک پلاننگ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

بین الااقوامی تعلقات کے پروفیسر اور ریسرچ اسکالر سلمان احمد اوباما دور میں اہم ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ ساتھ امریکی مشن کے چیف آف اسٹاف اور اقوام متحدہ میں امریکی مستقل نمائندے کے سینئر پالیسی ایڈوائزر بھی رہ چکے ہیں۔

قبل ازیں وہ اقوام متحدہ میں 15 سالہ مختلف عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔ وہ انٹرنیشنل افیئرز اور معاشیات میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتے ہیں۔

اسی طرح جو بائیڈن نے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے سمیرا علی اور عائشہ شاہ کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ سمیرا علی نیشنل اکنامک کونسل جب کہ عائشہ شاہ کو وائٹ ہاؤس ڈیجیٹل اسٹریٹجی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
علاوہ ازیں بھارتی مسلم خاتون عذرا ضیا کو ہتھیاروں کی روک تھام،جمہوریت اور انسانی حقوق کا انڈر سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔
قبل ازیں گزشتہ ماہ ہی نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد امریکی شہری علی زیدی کو ڈپٹی نیشنل کلائمیٹ ایڈوائزر کی حیثیت سے اپنی ماحولیاتی ٹیم میں شامل کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں