PM-Imran-Khan 179

ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ملکوں کی معاونت کریں، وزیراعظم

5 / 100

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران دنیا کی معیشت پر اثرات مرتب ہوئے ہیں، ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ممالک کی معاونت کریں۔

کورونا وائرس اور اس کے بعد ترقی کے لیے سرمایہ کاری پر عالمی ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس پوری دنیا کا مسئلہ ہے جس سے مل کر نمٹنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے پوری دنیا کی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوئے، اس سے پاکستان کی برآمدات بھی متاثر ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، ایسے میں ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کی معاونت کریں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نائیجیریا، ایتھوپیا اور مصر کو بھی ہمارے جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے خلاف جی 20 ممالک کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

اجلاس کی میزبانی کینیڈا اور جیمیکا کے وزرائے اعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کی۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس منعقد کروانے پر میزبان رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں