sheikh rasheed 28

تدفین ہوجائے تو وزیراعظم آج ہی کوئٹہ جانے کیلئے تیار ہیں

19 / 100

تدفین ہوجائے تو وزیراعظم آج ہی کوئٹہ جانے کیلئے تیار ہیں: شیخ رشی
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول، مریم اور عبدالغفور حیدری نے ہزارہ برادری کے سامنے سیاسی تقریر کی، میتیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، تدفین ہوجائے تو وزیراعظم آج ہی کوئٹہ جانے کیلئے تیارہیں، سانحہ مچھ کے افغانی شہدا کو بھی معاوضہ دیا جائے گا۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سانحہ مچھ کی وسیع پیمانے پرتحقیقات جاری ہیں، بلاول اورمریم نے کوئٹہ میں سیاسی تقریرکی، عبدالغفورحیدری نے دھرنے کے شرکا کو کہا ڈٹے رہو اور بیٹھے رہو۔

لاہور میں دو بہنوں کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کے سنسنی خیز انکشافات
انہوں ںے کہا کہ ہزارہ برادری کے تمام مطالبات منظور کرلیے گئے تھے، سیاست کے لیے بڑا وقت پڑا ہے، وزیراعظم ہزارہ قبیلے سے خاص ہمدردی رکھتے ہیں، میتیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، التجا ہے شہدا کی تدفین کردی جائے، افغانی شہدا کو بھی معاوضہ دیا جائے گا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف سی کو علاقے میں بڑے پیمانے پرسرچ آپریشن کی ہدایت کی ہے، پاکستان میں دہشتگردی کی نئی لہر اور تھریٹس ہیں، ہزارہ قبیلے کو نشانہ بنانے میں عالمی قوتیں ملوث ہیں،

انہوں نے بتایا کہ علما کرام تدفین کے معاملے پر ہزارہ کمیونٹی سے رابطے میں ہیں، وزیراعظم کوئٹہ جانے کیلئے تیار ہیں، شہدا کی تدفین پر مذاکرات ہورہے ہیں، تدفین ہوجائے تو وزیراعظم آج ہی کوئٹہ جانےکیلئے تیارہیں۔

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 4 اور 5 بند کر دی گئی
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈی سی سمیت تمام انتظامیہ کومعطل کر دیا ہے، ہزارہ کمیونٹی صوبائی کابینہ کےمستعفی ہونے کا مطالبہ کررہی ہے، ہزارہ قبیلے کےمطالبات پرکام شروع کردیا ہے، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہائی الرٹ ہے، بہت سی چیزیں ہیں جو شیئر نہیں کی جاسکتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں