Usman Buzdar 16

بے آسرا لوگوں کی مدد ریاست کی ذمہ داری ہے وزیراعلیٰ پنجاب

5 / 100

کومت معاشرے کے کمزور طبقے کی فلاح کو سب سے مقدم سمجھتی ہے،بے آسرا اور ضرورت مند لوگوں کی مدد ریاست کی ذمہ داری ہے، عام آدمی کو بنیادی سہولتیں فراہم کررہے ہیں ،سابق ادوار میں کمزور طبقے کا کوئی پرسان حال نہیں تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایم ڈی پاکستان بیت المال سردار عون عباس بپی نے ملاقات کی جس میںباہمی دلچسپی کے امور اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات پر بات چیت ہوئی،ملاقات میں پنجاب کے ہر ضلع میں لنگر خانہ قائم کرنے کی تجویزپر اتفاق کیاگیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت معاشرے کے کمزور طبقے کی فلاح کو سب سے مقدم سمجھتی ہے،بے آسرا اور ضرورت مند لوگوں کی مدد ریاست کی ذمہ داری ہے، عام آدمی کو بنیادی سہولتیں فراہم کررہے ہیں ۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہاکہ پنجاب بھر میں پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں ،پناہ گاہ جیسا فلاحی پروگرام صلہ رحمی کی مثال ہے ،پناہ گاہوں میں مقیم افراد کو مفت کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے،سابق ادوار میں کمزور طبقے کا کوئی پرسان حال نہیں تھا۔ایم ڈی پاکستان بیت المال نے کہاکہ غریب لوگوں کی مددقومی فریضہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں