شاہ محمود قریشی و جنرل بابر افتخار پریس کانفرنس 0

بھارت کے گرد گھیرا تنگ!

56 / 100

بھارت کے گرد گھیرا تنگ!
قیام پاکستان کے بعد سے بالعموم اور موجودہ حالات میں بالخصوص سی پیک جیسے عالمگیر اقتصادی منصوبے پورے خطے پر خوشحالی کی دستک دے رہے ہیں۔ایسے میں حواس باختہ بھارت پر آئے دن نت نئی سازشوں کے تانے بانے بننے کا جنون بھی بڑھتا چلا جارہا ہے جس کے لئے اپنی سوا ارب انتہائی غربت و افلاس کی ستائی آبادی کو بھی نظرانداز کرتے ہوئے تمام تر وسائل اپنی عسکری طاقت پرجھونک رکھے ہیں ۔اسی بل بوتے پر پاکستان کے اندر اور سرحدوں پر دہشت گردی کی کارروائیاں کررہا ہے‘ ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی بے گناہ شہری آبادی کو گولہ باری اور فائرنگ کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ پاکستان نے جس قدر صبروتحمل کا مظاہرہ کیا‘اسے کمزوری سمجھا ۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخارنے گزشتہ ماہ 14 نومبر کو کی جانے والی غیر معمولی پریس کانفرنس میں حالیہ بھارتی دہشت گردی کی تفصیلات ٹھوس ثبوتوں اور شواہد کے ساتھ پیش کیں جسے عالمی میڈیا نے نمایاں طور پر اجاگر کیا۔ 24 نومبر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورکمانڈرز کانفرنس سے خطاب میںاس حوالے سے پاکستانی قوم کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔ اور پھر 25نومبر کو اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارتی دہشت گردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں