بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے پاکستان سکواڈ میں کن تبدیلیوں کا امکان ہے ؟ جانئے 237

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے پاکستان سکواڈ میں کن تبدیلیوں کا امکان ہے ؟

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے پاکستان سکواڈ میں کن تبدیلیوں کا امکان ہے ؟ جانئے
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کے انتخاب کیلئے مشاور ت ہو گی جس دوران متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی ٹوینٹی سکواڈ میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیاجارہاہے ، آصف علی ، محمد عرفان اور حارث سہیل کا ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہو گا جبکہ حارث روف اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے اور آج مشاور ت میں ان کا نام بھی زیر غور آئے گا ۔اس کے علاوہ سابق کپتا ن سرفراز احمد نے حالیہ فٹنس ٹیسٹ میں کوچز کو متاثر کیاہے جس کے بعد ٹی ٹوینٹی سکواڈ میں انہیں بھی شامل کرنے سے متعلق غور کیا جائے گا ۔

گزشتہ روز شائقین کرکٹ کیلئے یہ خوشخبری آ گئی تھی کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈ کے درمیان دورہ پاکستان کامعاملہ بلاآخر حل ہو گیا اور تینوں مرحلوں میں سریز کا شیڈول طے پا گیا تھا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے دوران گرین شرٹس کیخلاف تین ٹی 20، ایک ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ تین ٹی 20 میچز لاہور میں ہوں گے جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا 7سے 11 فروری تک کھیلا جائے گا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ اپریل کے مہینے میں کھیلا جائے گا۔ یہ دونوں میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے میچ 3 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ میچ 5 سے 9 اپریل تک کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں