’بشریٰ بی بی روح کی ساتھی، ان کے بغیر میں کچھ نہیں‘ 16

’بشریٰ بی بی روح کی ساتھی، ان کے بغیر میں کچھ نہیں‘

7 / 100

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی ان کی روح کی ساتھی ہیں اور وہ ان کے بغیر کچھ بھی نہیں ہیں۔
جرمن جریدے کو دیے گئے انٹرویو کے دوران وزیر اعظم عمران خان سے سوال کیا گیا کہ ’آپ نے کچھ عرصہ پہلے دوبارہ شادی کی ہے، فرسٹ لیڈی بشریٰ بی بی ایک جانی مانی روحانی شخصیت ہیں، کیا آپ سیاسی معاملات میں ان سے مشاورت کرتے ہیں؟‘
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایک بیوقوف شخص ہی اپنی بیوی کے ساتھ ہر معاملے پر گفتگو نہیں کرتا ہوگا، بشریٰ بی بی بہت سمجھدار ہیں، میں ان کے ساتھ ہر معاملے پر بات کرتا ہوں، میں حکومتی معاملات اور مشکل صورتحال پر بھی مشاورت کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں