رجب طیب اردوان 143

القدس کے حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے: رجب طیب اردوان

43 / 100

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ القدس کے حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب شیخ عکرمہ صبری کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔
ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ القدس کے حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔ یہاں تک کہ اپنی جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ القدس کے لیے جان و مال کی قربانی امت مسلمہ کے لیے شرف کی بات ہے۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے بعد کہا تھا کہ ہماری اگلی منزل مسجد اقصیٰ ہے، جسے ہم آزاد کروائیں گے۔
مسلم امریکن سوسائٹی کے 23 سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغرب میں اسلام دشمنی بڑھ رہی ہے کیونکہ وہاں کسی مذہب یا عقیدے کی توہین کو اظہار رائے کی آزادی قرار دیا جا رہا ہے۔ فرانس میں توہین آمیز خاکوں کو آزادی اظہار کا نام دیا جا رہا ہے جو ایک انتہائی غلیظ خیال ہے۔
انہوں نے کسی بھی مقدس شخصیت کی توہین کو اظہار رائے کی آزادی سے الگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ عقیدہ ایک مختلف چیز ہے جبکہ توہین ایک مختلف بات ہے۔
اردوان نے کہا کہ اسلامو فوبیا کی بیماری کورونا وائرس سے زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ وہ ملک جو اپنے آپ کو جمہوریت کا چیمپئن کہتے ہیں وہاں ثقافتی اور نسل پرستی، مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور عدم برداشت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ اب ان ممالک میں مختلف مذاہب اور عقیدے کے لوگوں کا ایک ساتھ رہنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں