105

افغان صورت حال پر وزیراعظم کو دنیا بھر سے فون

افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد وزیراعظم عمران خان کو دنیا بھر سے فون پر فون آنے لگے۔

وزیر اعظم عمران خان کو پہلے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے فون کیا۔ گفتگو کرتے ہوئے بورس جانسن کا کہنا تھا کہ افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ یک طرفہ نہیں ہونا چاہیے، یہ فیصلہ افغانستان میں انسانی حقوق کی صورت حال کو مدنظر رکھ کر کیا جانا چاہیے۔

وزیراعظم نے بورس جانسن سے پاکستان کا نام برطانوی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔

جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے بھی عمران خان کو فون کیا، وزیراعظم نے خطے میں امن کے لیے مستحکم افغانستان کی ضرورت پر زور دیا۔

اس سے پہلے وزیر اعظم سے ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی بات چیت کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان افغان صورت حال پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں