251

افغانستان میں ایرانی مداخلت بڑھ رہی ہے، امریکی کمانڈر

امریکی فوج کے اعلیٰ کمانڈر نے کہا کہ افغانستان میں ایرانی سرگرمیوں میں تیزی آ چکی ہے جس سے وہاں تعینات فوج کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق مشرق وسطٰی کے لیے چوٹی کے امریکی کمانڈر میرین جنرل فرینک مکنزی نے ایک انٹرویومیں کہا کہ ایرانی ایما پر مداخلت کا ایک پریشان کن رجحان رونما ہوا ہے ۔ایران ہمیشہ سے افغانستان میں کوئی نہ کوئی کارروائی کرتا آیا ہے لیکن اب شاید وہ اپنے طفیلیوں کے ذریعے امریکا اوراس کے اتحادیوں کے خلاف موقعے کی تلاش میں ہے ۔پراکسی لڑائی کے خدشات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا جیسے ہم آگے بڑھ رہے ہیں ہمیں اس کے بارے میں شدید تشویش لاحق ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں