General-Qamar-Jawed-Bajwa-AFP 26

آرمی چیف کا کراچی واقعے کا نوٹس ، پیپلز پارٹی نے خیر مقدم کرتے ہوئےامیدیں باندھ لیں

51 / 100

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا کراچی واقعے کا نوٹس لینےکاخیرمقدم کرتےہیں، کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کے واقعے نے تمام رازوں سے پردہ اٹھا دیا ہے،امید ہے معاملے کی تحقیقات کروا کر تمام حقائق عوام کو سامنے رکھے جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری کے معاملہ پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹرنفیسہ شاہ نے کہا کہ کراچی میں جو کچھ ہوا اس سے پیپلزپارٹی کے تحفظات کو تقویت ملتی ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کراچی واقعہ پر موقف بڑا واضح ہے،کراچی میں جو کچھ ہوا چیئرمین پیپلزپارٹی ان تمام اقدامات سے شروع سے خبردار کرتے اور تحفظات کا اظہار کرتے آ رہے تھے، بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت سندھ پولیس کے ساتھ کھڑی ہے۔
ڈاکٹرنفیسہ شاہ نے کہا ایک منتخب صوبائی حکومت کو بائے پاس کر کے قانون کو پاؤں تلے روندا گیا،کراچی میں کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے واقعے سے سندھ پولیس کی تضحیک کی گئی ہے، پیپلزپارٹی کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری کی مذمت اور افسوس کا اظہار کرتی ہے،کراچی میں کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے پیش آنے والے واقعے کا ازالا کیا جائے۔گورنر سندھ متنازعہ ہو چکے ہیں، کبھی سندھ میں گورنر راج کی باتیں کی جاتی ہیں تو کبھی اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی،کراچی میں کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کے واقعے نے تمام رازوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں