آرمی چیف سے بل گیٹس کا رابطہ ،کورونا وائرس اور پولیو مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال 14

آرمی چیف سے بل گیٹس کا رابطہ ،کورونا وائرس اور پولیو مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال

56 / 100

آرمی چیف سے بل گیٹس کا رابطہ ،کورونا وائرس اور پولیو مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چیئر مین بل اینڈ ملینڈا گیٹس بل گیٹس کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستان کی کورونا سے نمٹنے کے اقدامات اور انسداد پولیو مہم کی بحالی پر گفتگو ہوئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بل گیٹس نے انسداد پولیو مہم میں پاک فوج کے تعاون کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ انسداد پولیو مہم قومی فریضہ ہے ، پولیو مہم کو تب کامیاب سمجھیں گے جب پاکستان میں کوئی بچہ اس سے متاثر نہیں ہو گا ۔بل گیٹس نے مقامی قائدین اور با اثر شخصیات کے ذریعے پولیو مہم موثر بنانے کے اقدامات کی تعریف کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں