مفتی گلزار احمد نعیمی 755

مفید توسیع۔ مفتی گلزار احمد نعیمی

مفید توسیع۔
وزیر اعظم پاکستان نے چیف آف آرمی سٹاف جناب قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ان آرڈرز پر سیاسی حلقوں میں کوئی زیادہ بحث نہیں ہوئی۔اسکی وجہ سب جانتے ہیں اور تو اور ہمارے جناب مولانا فضل آلرحمن صاحب نے بھی بس سرسری سا تبصرہ کیا ہے کہ محکموں میں ملازمین کی ملازمتوں میں توسیع ہوتی رہتی ہے۔ہمارے برادر ہمسائیہ ملک عوامی جمہوریہ چین نے بھی اس توسیع کو خوشآیند قرار دیا ہے۔
میں نے اس توسیع پر کافی غور وفکر کی ہے دوستوں کے خیالات اور تبصرہ بھی سنے ہیں اور اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ جنرل باجوہ کو اگلے تین سالوں کے لیے بطور آرمی چیف برقرار رکھنا ایک مفید اور درست فیصلہ ہے۔میری معلومات کے مطابق جرنل باجوہ ایک معتدل شخصیت کے مالک ہیں۔اپنے اس موجودہ ٹینوئر میں انہوں نے بہت بڑی بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔دہشگردی اور انتہاپسندی کو کنٹرول کرنے میں کافی کآمیاب ہوئے ہیں۔اندرونی خلفشار کو کم کیا ہے۔بیرونی محاذوں پر بھی اپنی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے ملک کو بڑی کامیابیاں دلوائی ہیں۔
باجوہ صاحب حقائق کو کھلے دل سے قبول کرنے والی شخصیت ہیں۔ماضی کی غلطیوں کا کھلے دل سے اعتراف کرتے ہیں جو اصل میں تو ڈکٹیٹرز کی تھی لیکن کھاتے فوج کے پڑگئیں۔انکی معاملہ فہمی کی صلاحیت بہت اعلی ہے۔ایک پیشہ ور فوجی رہنماء سے اسی قسم کی سنجیدگی کی ہی توقع کی جاسکتی ہے۔
ملک کے معروضی حالات اور کشمیر کی نئی پیدا شدہ صورت حال کے پیش نظر جرنل باجوہ کا اپنے عہدہ پر برقرار رکھا جانا ایک اچھا فیصلہ ہے۔ یہ فیصلہ ملکی مفاد میں کیا گیا ہے اور یہ پہلی توسیع ہے جو صرف ملکی مفاد کو پیش نظر رکھ کر کی گئی ہے۔
ہم توقع کرتے ہیں کہ باجوہ صاحب پہلے سے بڑھ کر وطن عزیز کے دفاع کو مضبوط تر بنائیں گے۔ہم دل وجان کے ساتھ اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور سیکورٹی کے تمام اداروں کے لیے دعاگو ہیں۔
والسلام
گلزار احمد نعیمی۔