خاتون جنت کانفرنس 870

سید ضیا ء اللہ شاہ بخاری سربراہ متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان خاتون جنت کانفرنس

سید ضیا ء اللہ شاہ بخاری
(سربراہ متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان)
جامع ترمذی کے اند رروایت موجود ہے کہ ایک خصوصی فرشتہ اپنی زندگی میں کبھی زمین پر نہیں آیاا ور پھر قیامت تک نہیں آئے گاوہ آکر پیغام دے رہا ہے: ان فاطمہ سید ۃ النساء اھل الجنۃ
نعیمی صاحب نے جو نام رکھا ہے اللہ کی توفیق سے رکھا ہے ”سیدہ خاتون جنت“ یہسب اللہ کی توفیق سے ہوتاہے اسی نام کی برکت ہے کہ ہر سال مزید اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے اور آج کی کانفرنس کو دیکھ کر تو مجھے اسلام آبا دکی سرزمین کو یہ کہنا پڑھ رہا ہے کہ
صحن چمن کو اپنی بہاروں پر ناز تھا
وہ آگئے تو ساری بہاروں پر چھا گئے
آج اس کانفرنس کے خوبصورت عنوان اور خوشبو کی برکت سے یوں محسوس ہو رہا ہے کہ اللہ نے اس کو قبول فرما لیا ہے
قادری صاحب کی میٹھی میٹھی باتیں پروفیسر صاحب کی حلاوت بھری باتیں یہ سب کچھ جو ہو رہا تھا یہ اللہ کی توفیق سے ہور ہا تھایہ سیدہ فاطمۃ الزھراء کی برکت سے ہور ہا تھا اور سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کے یوم مبارک کے حوالے سے ٹی وی میں میرا پروگرام چل رہا تھا میرے ساتھ ایک عالم دین شریک گفتگو تھے،وقفہ ہو ا،ااعتراض ہوا کہ آپ اہلحدیث ہو کر باربار سیدہ فاطمۃ الزھراء سلام اللہ علیہا کہہ رہے ہیں۔کہنے لگے رضی اللہ عنہا کہنا چاہیے تو میں نے کہاوہ کس لیے تو کہنے لگے سلام اللہ علیہا یہ وہ اصطلاح ہے جو نبیوں کے لیے خاص ہے غیر نبیوں کے لیے درست نہیں ہے۔تو میں نے عرض کیاوقفہ ہے زیادہ لمبے دلائل دینے کا ٹائم نہیں ہے میں نے ان سے پوچھا جب آپ سیدہ مریم کا نام لیتے ہیں توکیا کہتے ہیں جب حضرت مریم کہتے ہیں تو ساتھ کیا کہتے ہیں رحمۃاللہ علیہا کہتے ہیں یار ضی اللہ عنہا کہتے ہیں دو منٹ کی خاموشی کے بعد فرماتے ہیں علیہا السلام کہتے ہیں میں نے کہا حضرت مریم اللہ کی نبی نہ تھیں یہ آپ کی اصطلاح کدھر چلی گئی؟ کہنے لگے وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ماں تھیں اللہ کے نبی کی والدہ تھیں میں نے کہا بے شک اللہ کے نبی کی والدہ ہونے کی وجہ سے ان کو یہ استحقاق ملا کہ ان کو علیہا السلام کہا جائے اورفاطمہ سارے نبیوں کے سردار کی بیٹی، ساری کائنات کے امام کی بیٹی، اللہ کے محبوب کی بیٹی اسی لیے صحیح بخاری اٹھا کر دیکھو اڑتالیس مقامات پر امام بخاری نے باب باندھا ہے سیدہ فاطمۃ الزھراء کا اور آگے رضی اللہ عنہا نہیں لکھا علیہا السلام لکھا ہے اور آگے ماں جی عائشہ صدیقہ کی روایت بیان کی ہے ماں جی عائشہ صدیقہ سیدہ فاطمہ کا نام لے کر رضی اللہ عنہا نہیں کہتیں بلکہ علیہا السلام کہتی ہیں جب فاطمہ سلام اللہ علیہا کو حضرت عائشہ صدیقہ علیہا السلام کہتی ہوں، صحابیات علیہا السلام کہتی ہوں، امام بخاری جیسا محدث علیہا السلام کہتا ہو، سید نذیر حسین محدث دہلوی علیہا السلام کہتے ہوں، نواب صدیق الحسن علیہا السلام کہتے ہوں، قاضی سلیمان علیہا السلام کہتے ہوں،توبخاری ان کو ہمیشہ علیہا السلام ہی کہے گا۔