607

سورج گرہن ہونے والا ہے

سورج گرہن ہونے والا ہے
پاکستان کے تمام جنوبی علاقے 20 سال بعد تقریباً پورا سورج گرہن دیکھیں گے۔ آخری بار ایسا 11 اگست سن 1999 کو ہوا تھا جب شام 5:26 کراچی میں خاص طور پر #سورج مکمل گرہن ہوگیا تھا اور #شام ایک لال اندھیری رات میں تبدیل ہوگئی تھی۔ یہ سورج گرہن کراچی میں مکمل سورج گرہن تھا یعنی اس میں سورج کا 100 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ گیا تھا۔

? اب پورے 20 سال بعد اس سال یعنی 26 دسمبر 2019 کی صبح 7:34 بجے سورج #چاند کے پیچھے چھپنا شروع ہوگا اور صبح 8:46 بجے سورج گرہن سب سے زیادہ ہوگا اور صبح 10:10 بجے یہ #سورج_گرہن ختم ہو جائے گا، اب بات کی جائے کہ یہ سورج گرہن کہاں زیادہ دکھے گا تو یہ سورج گرہن جنوبی #پاکستان خاص طور پر ساحلی علاقوں جیسے #کراچی، #گوادر میں سب سے زیادہ ہوگا جہاں سورج کا تقریباً 80 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ جائے گا اور دن کا وقت کچھ رات میں تبدیل ہو جائے گا۔ سورج گرہن پاکستان کے باقی تمام علاقوں میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

#سورج_گرہن_کے_اترات #ضروری_احکامات:
◾مکمل سورج گرہن یا 70 فیصد سے اوپر سورج گرہن کی وجہ سے درجہِ حرارت ایک دم کم ہو جاتا ہے۔

◾سورج گرہن کے دوران سورج کی طرف بغیر کسی فلٹر والے چشمے کے بغیر دیکھنے سے انسان ہمیشہ کے لئے اندھا ہو سکتا ہے۔ اسلئے اس دوران سورج کی طرف نہ دیکھیں۔

◾حاملہ خواتین/Pregnant Women سورج گرہن کے وقت گھر سے باہر نہ جائیں یا کھلے آسمان کے نیچے نہ جائیں! سورج کی ریڈی ایشن خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

◾عام سن گلاسز/Sun Glasses کا استمعال سورج گرہن کے دوران سورج سے نکلنے والی ریڈی ایشن/تابکاری/Radiation سے آپکی آنکھوں کو محفوظ نہیں رکھے گا! غلطی سے بھی ایسا نہیں کریئے گا کہ سن گلاسز پہن کر سورج گرہن دیکھنے لگ جائیں۔

◾بچوں اور بوڑھوں کا گھروں میں رہنا بہتر رہے گا۔

◾سنت اور قرآن کے مطابق مسلمان سورج گرہن کے دوران اللہ پاک سے گناہوں کی توبہ کریں اور “نماز کسوف” ادا کریں، یہ وہ نماز ہوتی ہے جو ہمارے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہِ وسلم سورج گرہن کے وقت پڑھتے تھے۔

اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں، شکریہ!