وزیر اعظم عمران خان اور اسرائیل 826

سلامت باش وزیر اعظم، اسرائیل مردہ باد مردہ باد

پاکستان کو حقیقی قائد میسر آگیا ہے.ایک نڈر,بہادر اور دگرگوں حالات میں اچھی کپتانی کرنے والا.پاکستان پر پاکستان کا ازلی دشمن امریکہ اپنے اور عرب ممالک کے ذریعے دباو ڈال رہاتھا کہ اسرائیل کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کیے جائیں.ہمارے وزیر اعظم جناب عمران خان سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی جب بات کی تو انہوں نے انکار کردیا اور سعودی وزیر خارجہ سے کہا کہ آپ صرف بھارت کے ساتھ تعلقات کی بات کریں.وزیر اعظم نے اس پیشکش کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا.
ایک غیرت مند قوم کیسے برداشت کرسکتی ہے کہ اسرآئیل بھارت کے ساتھ ملکر ہم پر حملہ آور ہو اور ہم اس سے تعلقات بڑھائیں اس سے ہمارے لیے مر جانا بہتر ہے.ہمارےباخبر ذرائع کہہ رہے ہیں کہ بھارت کی طرف سے پاکستان پر حملہ کرنے والے طیاروں میں سے ایک طیارہ اسرائیل کا پائلٹ چلارہا تھااور وہ طیارہ بھی تباہ ہوچکا ہے اور بقول بھارتی میڈیا اسکا پائلٹ مسننگ ہے..راجستھان ائیر بیس سے پاکستان پر جو میزائیل اٹیک ہونا تھا اس میں بھی اسرائیلی پائلٹس کے ملوث ہونے کےواضح شواہد ملے ہیں.اندریں حالات اگر پاکستان سعودی عرب کی بات مان کر یا امریکہ کے پریشر میں آکر اسرائیل کی سپرمیسی کو تسلیم کرتا ہے تو یہ پاکستانیوں کے لیے کسی قیامت سے کم نہیں ہوگا.وزیر اعظم نے درست فیصلہ کیا ہے اور پوری قوم اس فیصلہ کی تائید کرتی ہے.
بھارت جس پائلٹ کو مسننگ کہہ رہا ہے وہ مسننگ نہیں بھارت کواچھی طرح پتہ ہے کہ وہ کس کی زیرہراست ہے.جب یہ صیہونی پائلٹ پکڑا گیا تو اسرائیل کے ایک سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ہاننیانفتالی(Hananya Naftali) نے اپنے ٹویٹ اکاونٹ پر تصویر جاری کی یہ تصویر بھارتی اور اور اسرائیلی پائلٹس کا گروپ فوٹو ہے جو نعرہ لگا رہے ہیںwe stand united against terrorism مطلب ہم دہشگردی کے خلاف متحد ہیں.مطلب صاف واضح ہے کہ پاکستان دہشت گرد ہے اور بھارت اسرائیل پاکستان کے خلاف متحد ہے.اسرائیل پاکستان سے دشمنی کیوں کررہا ہے? اس سوال کاجواب حاصل کرنے کے لیے ہمیں 1973 میں جانا پڑے گا جب شام کی فضائیہ کے طیارے مگ.21 اسرائیل کی تباہی کررہے تھے کیونکہ ان طیاروں کو اڑانے والے پاکستانی جانباز تھے جو پاکستان سے اپنے عرب بھائیوں کی مدد کے لیے گئے تھے.1974 میں ہمارے ایک ہیرو فلائیٹ لیفٹینینٹ عبدالستار علوی نے اسرائیل کا معراج طیارہ گرایا اور اسکے پائلٹ کیپٹن ایم لٹز کو پکڑ لیا گیا.اسکی وردی آج بھی پی ایے ایف کراچی میوزم میں لٹکی اسرائیل کی شکست کا نوحہ پڑھ رہی ہے..اسی طرح عرب اسرائیل کے درمیان ہونے والی تمام فتوحات میں مسلمانوں کی طرف سے لڑنے والے اصل ہیرو میرے وطن کے جیالے رہے ہیں.اس لیے اسرائیل یہ سمجھتا کہ پاکستان کو شکست دیئے بغیر اسلام کے خلاف جنگ نہیں جیتی جاسکتی.اسرائیل اور اسکےسرپرستوں کا یہ خیال ہے کہ پاکستان کی موجودگی میں گریٹر اسرائیل کا ہمارا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا.دکھ کی بات یہ ہے جس اسرآئیل کے خلاف ہم عربوں کی مدد کےلیے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کے لڑے تھے وہ عالم اسلام میں اسی اسرائیل کی دلالی کررہے ہیں.کسی کو سمجھ آئے نہ آئے میں اس محاورے کی حقیقت تک پہنچ چکا ہوں کہ “کوئلوں کی دلالی میں منہ کالا تو ہوتا ہے”اگر عرب بزدلی نہ دکھاتے تو ٹرنپ کبھی نہ کہتا کہ تم ہمارے بغیر ایک ہفتہ نہیں نکال سکتے اور وہ یہ ہرزہ سرائی کبھی نہ کرتا کہ سعودیہ ہمارے لیے دودھ دینے والی گائے ہے.
امریکہ اسلام دشمنی میں اس حد تک آگے نکل چکا ہے کہ اسے بھارت کی دراندازی کو بین الاقوامی جرم نہیں لگا بلکہ اسے شاباش دی کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں تم انہیں تباہ کروہم تمہارے ساتھ ہیں.ادھر ذرا محسوس ہوا کہ پاکستان اسرائیل پر بلیسٹک میزائل داغنے کا پروگرام رکھتا ہے تو فورا اپنامیزائل سسٹم THAAD اسرائیل منتقل کردیا ہے.
میں اپنے نوجوان بچوں سے گزارش کرونگا کہ وہ اپنے پاکستانی ہونے پر فخر کریں اور بحثیت پاکستانی اپنی تاریخ کا ضرورمطالعہ کریں. قائد اعظم محمد علی جناح کی فکر کو آگے بڑھائیں.علامہ اقبال کے افکار سے سبق حاصل کرکے ان دونوں رہنماوں کے افکار کی روشنی اپنے وطن کی تعمیر نو کریں.
پاکستان زندہ باد
اسرائیل مردہ باد
اسرائیل اور بھارت کے پائلٹس کا گروپ فوٹو ہے جو نفتالی نے ٹویٹ کیا ہے:

یہ THAAd میزائل سسٹم ہے جو امریکہ نے کل اسرائیل منتقل کیا ہے.جو میزائل کو ہوا میں ہی تباہ کردیتا ہے:

اپنا تبصرہ بھیجیں