خاتون جنت کانفرنس 757

خاتون جنت کانفرنس

خاتون جنت کانفرنس

31 مارچ 2019 بروز اتوار صبح 10 بجے جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں جماعت اہل حرم پاکستان کے زیر اہتمام چھٹی سالانہ عظیم الشان خاتون جنت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے تمام مسالک کے علماء و مشائخ اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس کی تیاریاں تقریبا دو ماہ قبل شروع کی گئیں اس بابت جماعت اہل حرم کی تمام ذیلی تنظیمات کا نمائندہ اجلاس طلب کی گیا جس میں تمام عہدیداران کو ان کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ جماعت اہل حرم پاکستان کے مرکزی عہدایداران، یوتھ ونگ اور شعبہ خواتین کے علاوہ نعیمین علماء کونسل نے اس کانفرنس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔انتہائی خوبصورت اشتہارات، سکرین بینرز اور پینا فلیکسز کے ذریعے تشہیری مہم کو کامیاب بنایا گیا۔
صبح ۹ بجے ہی مہمانوں کی آمد کا سلسہ شروع ہو گیا اور 10 بجے کانفرنس کا باقاعدہ آغاز قاری عبد الباسط (نمل یونیورسٹی اسلام آباد) کی تلاوت سے ہوا۔ محمد کاشف قادری نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت اور بارگاہ اہل بیت میں منقبت پیش کی۔نعیمین سسٹرز نے بھی نعت شریف جبکہ صدارتی ایوارڈ یافتہ ثنا خواں علی رضا ارشد نے اپنے مخصوص انداز میں منقبت ” میں تو پنج تن کا غلام ہوں ” پیش کی۔