عالمی ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدہ کی مکمل پابندی کررہا ہے 7 166

عالمی ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدہ کی مکمل پابندی کررہا ہے

ویانا(اے پی پی) ایٹمی توانائی کی بین الاقوای ایجنسی کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر کاربند رہا ہے۔ یوکیا امانو نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے موسمی اجلاس کے آغاز میں کہا کہ جوہری شعبے میں صحیح حقیقت کا پتہ لگانے کے لئے ایٹمی معاہدہ اہم سمجھوتہ ہے۔ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کی نگرانی کے بارے میں ان کی رپورٹ اقوام متحدہ کی قرارداد 22/31 کے مطابق رہی ہے۔واضح رہے کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا موسمی اجلاس آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں گزشتہ روز شروع ہوا ہے جو آئندہ جمعہ تک جاری رہے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں