صدی کی سب سے بڑی ڈیل کا مسودہ تیار ہے 156

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کا مسودہ تیار ہے:امریکی فوکس نیوز

صدی کی سب سے بڑی ڈیل کا مسودہ تیار ہے امریکی فوکس نیوز
یہ ڈیل فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کرنے کی کوشش ہورہی ہے کہ جس میں قبلہ اول اسرائیل کا دارالحکومت ہوگا ۔
امریکی فوکس نیوز کے مطابق مسودہ 175سے 200صفحات پر مشتمل ہوگا
اس مسودے کے بارے ٹرمپ کو مطلع کیا گیا ہے اس مسودے کی تفصیلات کے بارے میں وائٹ ہاوس کے صرف پانچ افراد کے علاوہ اس وقت تک کوئی نہیں جانتا۔
ذمہ داروں کا کہنا ہے اسرائیل میں 9اپریل کوہونے والے انتخابات سے پہلے اس کا رسمی اعلان نہیں کیا جائے گا تاکہ ممکنہ سیکوریٹی خطرات سے بچا جاسکے ۔
فروری کے آخری ہفتے میں ٹرمپ کا داماد دیگر ذمہ داروں کے ساتھ پانچ خلیجی ممالک کا دورہ کرے گا
وارسو اکانفرنس میں کونشنر شرکا کو اس بات پر یقین دلائے گا کہ اسرائیل اور فلسطینوں میں امن کی برقراری ایران کیخلاف امریکی اقدامات میں مددگار ثابت ہوگی ۔
تو کیا عرب ممالک اس ڈیل پر دستخط کرلینگے ؟

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں