شب برآت : مفتی گلزار احمد ںعیمی 2 105

شب برآت : مفتی گلزار احمد ںعیمی

شب برآت کو کیسے گزاریں
اب ہم دن کے آخری کنارے کو چھونے کی جانب بڑھ رہے ہیں.ابھی تک میرے پاس شب برآت ست متعلق ہر قسم کا مواد ہہچ چکا ہے.میری طرح ہر دوست کے پاس بھی پہنچ چکا ہوگا.درست اور غلط سب ہم پر واضح ہے.میری کپمیئن کا مقصد صرف اور ھدایت کے رستہ کی تلاش ہے.اس رات کے حوالہ سےجو میں سمجھا ہوں وہ یہ ہے کہ ہم اس رات کو جتنا بھی جاگنا چاہتے ہیں وہ سب کا سب عبادت کی نیت سے ہو.اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ جتنے گھنٹے بیدار رہنا چاہتے ہیں انہیں تین حصوں میں تقسیم فرمالیں.پہلے حصہ میں.آقاء علیہ الصلوةوالسلام پر خوب درود بھیجیں.جب آپ کے سینے سے مدینے تک درود کی کہکشاں سج جائے تو پھر مدینہ کے تاجدار کے توسل سے اپنے رب کی بارگاہ میں اپنے گناہوں پر ندامت کا اظہار کر کے استغفار طلب کریں.اور اپنے پیارے آقاء کی بارگاہ میں بھی عرض کریں کہ وہ بھی آپ کے لیے استغفار کریں تو لوجدوااللہ توابا رحیما.جب یہ مرحلہ طے ہو جائے تو شب بیداری کے آخری مرحلہ میں قیام الیل کریں قیام کریں سجود کریں.اللہ کے سامنے سجدہ شکر بجا لائیں کہ اس آپکو اپنے حضور یہ سب کچھ کرنے کی ہمت و طاقت عطا فرمائی.
آپکا ذوق جو کہتا ہے آپ کریں.مجھے تو یہ اچھا لگا ہے.
اللہ اس رات ہم سب کی مغفرت فرمائےاور بنوکلب کی بکریوں کے بالوں سے بھی زیادہ اپنے بندوں کو معاف فرمائے.اس رات اگر میرے لیے بھی دوستان ذی وقار بِخشش کے چند جملے میری سفارش کے طور پر اپنے رب کے سامنے رکھ دیں تو اس فقیر اور منگتے کا بھی بھلا ہوجائے گا.
طالب دعاء

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں