حمایت فلسطین کانفرنس 732

حمایتِ فلسطین کانفرنس

مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر اسلامی دنیا میں امن ممکن نہیں:مفتی گلزاراحمد نعیمی
فلسطینی مسلمان صیہونیت کے ظلم کا شکار ہیں۔اسرائیل ان کی نسلیں تباہ کررہا ہے۔اسلامی دنیا پر مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی مدد فرض ہے۔عرب دنیا فلسطینیوں کی دستگیری کرے.ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین مفتی گلزار احمد نعیمی سربراہ جماعت اہل حرم پاکستان نے لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ”حمایت فلسطین کانفرنس ”سے خطاب کرتے ہوئے کیا.انہوں نے کہا کہ پوری اسلامی دنیا کی نظریں اسلامی جمہوریہ پاکستان پر لگی ہوئی ہیں۔پاکستان نے فلسطینی مسلمانوں کی ہر موقع پر دل کھول کر مدد کی ہے.عرب اسرائیل جنگ میں پاکستان نے فلسطینیوں کی ہر سطح پر مدد کی.قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے چیکو سلواکیہ سے 2.5 لاکھ رائفلز خریدکر عرب مسلمانوں کے حوالہ کیں اسی طرح اٹلی سے تین لڑاکا جہاز خرید کر مصر کے حوالے کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت تو بن گیا ہے لیکن ابھی اقتصادی قوت نہیں بنا۔ہم سب کا فرض ہے کہ ہم وطن عزیز میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے ریاست کے ساتھ تعاون کریں۔آپ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جس میں اسلامی اقدار کا تحفظ انتہائی ضروری ہے۔اسلامی تشخص کو برقرار رکھنے اور اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے تمام دینی قوتوں کا اتحاد انتہائی ناگزیر ہے۔الحاد اور لبرلزم کے بڑھتے ہوئے فتنے سے عوام الناس کو باخبر رکھا جائے اوراسکی روک تھام کیلئے عملی کوشش کی جائے۔فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف تمام مسلم ممالک کو صدائے احتجاج بلند کرنے کے ساتھ ساتھ اس ظلم کو رکوانے کیلئے بھی عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ امت مسلمہ پر ہونے والے ظلم و ستم اور ہر قسم کی دہشتگردی کی بالعموم اور فلسطینی مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کی بالخصوص پر زور مذمت کرتے ہیں۔ اس سلسلہ میں حکومت پاکستان اور مسلح افواج کو امریکہ کی مسلم دشمن پالیسوں کو مد نظر رکھتے ہوئے حکمت عملی کو تشکیل دینا چاہیئے۔جامعہ نعیمیہ لاہور کے مہتمم علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، پیر غلام قطب الدین فریدی، پیر غلام رسول اویسی، علامہ ضیاء الحق نقشبندی،ڈاکٹر امجد علی چشتی،پروفیسر ظفر اقبال،ڈاکٹر خالد پنجاب یونیورسٹی، پیر ندیم جیلانی، مفتی حسیب قادری،علامہ قاسم علوی، مفتی ندیم ربانی، علامہ ابو بکر قریشی، مفتی قیصر شہزاد نعیمی،علامہ نعیم جاوید نوری،مفتی انتخاب نوری،ڈاکٹر بدر منیر،انجینئر طلحہ زبیرنے بھی کانفرنس سے خصوصی خطاب کیا۔جماعت اہل حرم لاہور کے کوآرڈینیٹرمفتی ابوبکر اعوان ایڈووکیٹ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پیغام دیا کہ فلسطین کی آزادی ہر مسلمان کے دل کی آواز ہے۔صاحبزادہ کاشف گلزار احمد نعیمی صدر یوتھ ونگ جماعت اہل حرم پاکستان نے جماعت اہل حرم پاکستان کا ترانہ پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں